Live Updates

آصف زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونا چاہئیے،وزیراعظم سے جلد ملاقات کروں گا اور اس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔سابق صدر آصف زرداری کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اگست 2022 14:54

آصف زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 16 اگست 2022) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونا چاہئیے،ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور یہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا اور اس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔نواز شریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسیہ ضافہ کردیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے سستا ہونے کے بعد 244 روپے 44 پیسے کا ہوگیا تھا۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں ہونے والی ردوبدل کی روشنی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور ملک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے دعوے کے باوجود قیمتیں بڑھانے پر حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

خود مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کیہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات