سندھ ہائی کورٹ،فریئر ہال میں تعمیرات کا معاملہ، سابق ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی طلب

منگل 16 اگست 2022 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے فریئرہال میں تعمیرات کے معاملے پرتوہین عدالت کی درخواست پرسابق ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ کو طلب کر لیاہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں فریئررہال میں تعمیرات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارنے موقف پیش کیا کہ آپ نے مزید کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجا تھا۔

چیف جسٹس نے معاملہ دوبارہ سنگل بینچ کو بھیج دیا ہے۔وکیل مدعا علیہان نے موقف اپنایا کہ دو رکنی بینچ نے بشیرصدیقی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی معطل کردی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کو طلب کرتے ہوئے ڈی جی پارکس جنید اللہ اورعذرا مقیم کو بھی جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ افسران سندھ ہائی کورٹ کے 20 جون کے عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا۔عدالت نے 20 جون کو فریئرہال سے تعمیرات ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔وکیل درخواست گزار کے مطابق کے ایم سی نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیا یے۔کے ایم سی نے سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں ماروی مظہر نے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔