اسلام آباد سمیت سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں (آج) تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 17 اگست 2022 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں (آج) جمعرات کو تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران سندھ، مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبرپختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب جبکہ قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر، ڈی آئی خان، لکی مروت ، رحیم یار خان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اٹک 93، لیہ 56، بہاولپور (ایئرپورٹ 58، سٹی 44)، کوٹ ادو 47، ڈی جی خان 41، اسلام آباد (سید پور 30، گولڑہ 26، زیرو پوائنٹ20، بوکرہ 06،)، خان پور 28، ملتان (سٹی 23، ایئرپورٹ 14)، راولپنڈی (شمس آباد 22، کچہری، چکلالہ 05)، مری 16، رحیم یار خان 14، خانیوال 13، بہاولنگر 12، سرگودھا، جھنگ 09، بھکر 04،ٹوبہ ٹیک سنگھ، نور پور تھل 02، ساہیوال 01، سندھ میں ٹھٹھہ 79، ٹنڈو جام 58، خیرپور 56، چھور 46، میرپور خاص 35، سکھر 31، کراچی (گلشن حدید 29، صدر 23، قائد آباد 17، کورنگی 09، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، جناح ٹرمینل، گڈاپ ٹاؤن، سعدی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ 05، کیماڑی، ناظم آباد 04، ڈی ایچ اے، فیصل بیس 03، سرجانی، اورنگی 01)، حیدرآباد 24، جیکب آباد 23، مٹھی 18، شہید بینظیر آباد 16، پڈعیدن 14، لاڑکانہ 13، روہڑی 07، سکرنڈ 06، دادو 04، موہنجو داڑو 03، خیبر پختونخوا میں چراٹ 57، باچا خان (ایئرپورٹ) پشاور31، مالم جبہ 29، بنوں 25، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 20، سٹی 09)، کاکول 16، پٹن 15، کالام 14، پاراچنار 13، دیر (بالائی 08، زیریں 05)، بالاکوٹ، مردان 03، سیدو شریف 01، گلگت بلتستان میں بونجی 17، گوپس، چلاس 08، گلگت 06، بابوسر 04، بگروٹ 03، استور 03، اسکردو 01، بلوچستان میں قلات، بارکھان 08، ژوب 07، گوادر 03، کوئٹہ (سٹی 02، سمنگلی 01)، تربت 01، کشمیر: کوٹلی 15، مظفر آباد (سٹی 12، ایئرپورٹ 07)، راولاکوٹ 11 اور گڑھی دوپٹہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بدھ کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی42 اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔