جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا منگی اغوا کیس میں ایس ایس پی اے وی سی سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

انسپکٹر نثار اعوان متعدد بار شوکاز نوٹس جاری ہوئے۔ انسپکٹر نثار نے چالان پیش کیا نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کے ریماکس

منگل 23 اگست 2022 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا منگی اغوا کیس میں ایس ایس پی اے وی سی سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شیخ مہدی عباس نے دعا منگی اغوا کیسکے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر نثار اعوان پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو تفتیشی افسر کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی کو چالان کے ہمراہ 25 اگست تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ڈی آئی جی کو عدالتی احکامات کی تعمیل کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انسپکٹر نثار اعوان متعدد بار شوکاز نوٹس جاری ہوئے۔

انسپکٹر نثار نے چالان پیش کیا نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسپکٹر نثار اعوان نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق 27 جنوری 2022 کو دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی پولیس کسٹڈی سے فرار ہوگیا تھا۔ جیل پولیس کے اہلکار ملزم زوہیب قریشی کو شاپنگ کرانے لے گیے تھے جہاں سے ملزم فرار ہوگیا تھا۔