
1966 کی قدیم آبادی لنڈی کوتل کو مسمار کرنا سنگین جرم ہے،قاری محمد عثمان
کوثر نیازی کالونی میں تجاوزات کے نام پر گھروں کو مسمار کرنا ظلم و جبر کی انتہا ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام
جمعرات 25 اگست 2022 22:53
(جاری ہے)
قاری محمد عثمان نے کہا کہ لنڈی کوتل چورنگی کی قدیم آبادی والوں نے وقتا فوقتا تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں، 1992 میں لنڈی کوتل چورنگی اور کوثر نیازی کالونی کی قدیم آبادی کی 99 سالہ لیز بھی کرائی ہوئی ہے، مولانا کوثر نیازی جب پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر تھے ،انہوں نے اس علاقے کولیز کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا تھا بالآخر عوام کا درینہ مطالبہ 1992میں پورا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج 2022 کو پیپلزپارٹی اپنے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کوزمین بوس کرکے عوام کے گھروں اور قدیم مارکیٹوں کو مسمار کرنے پرتلی ہوئی ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ اس زمانے میں ڈاکٹر عاصم جیسا کردار دوربینوں میں بھی نظرنہیں آتا تھا۔ اللہ کرے یہ خبر غلط ہو مگر شنید ہیکہ پاور ہاوس النور سوسائٹی اور لنڈی کوتل چورنگی کے آس پاس کی زمین کو ڈاکٹر عاصم کی نظرلگ گئی ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ منگل 23 اگست کولنڈی کوتل چورنگی، کوثرنیازی کالونی کے مکینوں نے باقاعدہ ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر بھی لیا مگر پھر بھی ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور کے ڈی اے کے افسران اور پولیس اہلکاروں نے ایک بھی نہ سنی اور قدیم آبادی سمیت مارکیٹ کوزمین بوس کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ لنڈی کوتل چورنگی، کوثرنیازی کالونی کی قدیم آبادی کومسمار کرنے اور اربوں روپے کے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے عوام کو اپنے لیز مکانات اور مارکیٹ دوبارہ بنانے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر حالات کی خرابی کی ذمہ دار سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ ہوگی۔ انہوں نے کراچی کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس بدترین ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لنڈی کوتل چورنگی، کوثرنیازی کالونی اور پاور ہاوس النور سوسائٹی کے متاثرین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ وہی غریب لوگ ہیں جو سالہا سال سے ہر الیکشن میں ان جماعتوں کوووٹ دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پرمولانا زرین شاہ، حبیب اللہ اندھڑ، مولانا شمس الرحمن، مفتی محمد اشرف، نظام الدین، مولانا عبدالباسط، حاجی عبدالوھاب، بھائی انور، سعیدالرحمن، عبدالروف حسن زئی، مولانا ظاھر شاہ ودیگر مقامی احباب موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
دریائوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے متعد د بیماریاں پھیل سکتی ہیں ،بلدیہ اعلیٰ سکھر
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.