مغربی پابندیوں سے روس کو تنہا کرنا ناممکن ہے، روسی صدر

بدھ 7 ستمبر 2022 16:20

مغربی پابندیوں سے روس کو تنہا کرنا ناممکن ہے، روسی صدر
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2022ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو تنہا کرنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بدھ کو روسی شہر ولادیووستوک میں منعقدہ ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی روس کو کس حد تک تنہا کر ے گا اور ایسا کرنا ناممکن ہے،کورونا وائرس کی وبا کے بعد ماحولیاتی سمیت دیگرعالمی چیلنجز کا سامنا ہے جس سے پوری دنیا کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کے سر پر پابندیوں کا بھوت سوار ہے جو دیگر ممالک پرزبردستی اپنے نظریات اور رویے مسلط کرنے کی جارحانہ کوششیں ہے جس کا مقصد دیگر ممالک کو ان کی خودمختاری سے محروم اور اپنے تابع کرنا ہے۔ انہوں نے عالمی امور میں ایشیا پیسیفک ممالک کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسیا پیسیفک خطے میں شراکت داری سے ہمارے عوام کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔