مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا،الزام لگانا آسان اور ثابت کرنا مشکل ہے،سابق چیئرمین نیب کی گفتگو
عبدالجبار
جمعرات 22 ستمبر 2022
15:52
(جاری ہے)
جاوید اقبال نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
سابق چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ یہ سنگین الزامات ہیں اور آپ لاپتہ افراد کے کمیشن کے سر براہ ہیں جس پر جاوید اقبال نے کہا بس بس،الزام لگانا آسان ہے اور ثابت کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت معاملے پر فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔سابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ۔ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواست پر جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع دے دی گئی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وکیل کی مزید وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے ریمار کس دئیے کہ سادہ سا لیگل سوال ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ہے ۔ عدالت نے کہاکہ ان کو آپ نے بلایا ہے وہ کہہ رہے ہیں دائرہ اختیار نہیں ، آپ نے دائرہ اختیار ثابت کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوسوں کا اعلان
-
سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 25 ماہر ترین افراد میں شامل
-
ایران جنگ سے بھارت کی دوا سازی کی صنعت بھی متاثر
-
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: جرمنی سے پانچ ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی
-
سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی
-
ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
-
ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست جنگ کے دوبارہ آغاز کا خدشہ
-
ججز کی دیانتداری یا ارادوں پر ہلکے انداز میں سوال یا اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا، جسٹس سرفراز ڈوگر
-
پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
-
عوام راج تحریک ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو عمران خان کو رہا کرا سکتا ہے، اقرارالحسن
-
موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
جنونی شخص کی خاتون سمیت 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی، دو بچے زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.