وفاقی حکومت کی مریدکے نئے ایئرپورٹ کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنےکی ہدایت

مریدکے ایئرپورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے، ایئرپورٹ کا فیزون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کا نئے جنرل ایوی ایشن ایئرپورٹ کا دورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2022 18:35

وفاقی حکومت کی مریدکے نئے ایئرپورٹ کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنےکی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر 2022ء) وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے مریدکے نئے ایئرپورٹ کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے ایئرپورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے، ایئرپورٹ کا فیزون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے مرید کے میں نئے تعمیر جنرل ایوی ایشن ایئرپورٹ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے نئے ایئرپورٹ کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

نائٹ لینڈنگ سسٹم فیز ون میں شام کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے۔مرید کے ایئرپورٹ کا فیزون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریدکے ایئرپورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے۔ اس سے قبل 20 ستمبر کو وفاقی وزیرہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت محکمہ ایوی ایشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کوئٹہ کا فضائی آپریشن بڑھانے کیلئے قومی و دیگر ملکی ایئرلائنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور سے کوئٹہ کی ہفتہ وار پروازوں کو بڑھایا جائے، پی آئی اے کوئٹہ سے ایران اور عراق پروازیں چلانے کی فزیبلٹی بنائے، چھوٹے جیٹ طیاروں پر مشتمل بجٹ ایئرلائنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اجلاس میں بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تجویز دی گئی۔ اسی طرح ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹ پرکسٹمز ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی کرنا ہوگا، 5 ہزار ڈالر یا غیرملکی کرنسی والے مسافروں کو رقم ڈکلیئر کرنا ہوگی، مسافر کو فارم میں اپنے پاس موجود ممنوعہ اشیاء کا ذکر بھی کرنا ہوگا، بیرون ملک سے آنے والوں کو بھی کسٹمز ڈیکلریشن فارم بھرنا ہوگا، 10 ہزار ڈالر یا زائد غیرملکی کرنسی والوں کو کسٹمز ڈیکلریشن فارم بھرنا ہوگا، سونا زیورات ، قیمتی یا نیم قیمتی پتھروں کی تفصیل بھی ظاہر کرنا ہوگی۔