کراچی ریزیڈینٹس فورم کی دعوت حلیم میں شہر بھر کی ممتاز شخصیات کی شرکت

بدھ 28 ستمبر 2022 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) کراچی ریزیڈینٹس فورم کے چیئرمین جعفر علی خان (سابق ممبر صوبائی اسمبلی ) عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان معروف سماجی رہنماو سینئر تجزیہ کاروائس چیئرمین ریزیڈینٹس فورم مرزا عالم بیگ ،سینئر وائس چیئرمین شیخ اسماعیل عظیم (سابق ممبر صوبائی اسمبلی )ودیگر عہدیداران کی طرف سے دعوت حلیم کا اہتمامقامی ھال میں کیا گیا ۔

جس میں کراچی کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کی طرف سے شرکت کی گئی ۔مہاجر اتحاد تحریک کے صدر ڈاکٹر سلیم حیدر ،پاکستان تحریک انصاف سے حسنین عباس جماعت اسلامی سے فاروق نعمت اللہ ،پاکستان پیپلز پارٹی سے فرید انصاری سہیل عابدی ،غلام محمد بلوچ ،شہاب بلوچ،ثناء اللہ ،انس بلوچ ،مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے شانی بھائی ،راشد قریشی ودیگر موجود تھے نجی نیوز چینل عامر مسعود ،گرینڈ لائنس سے اسلم خان ،کراچی بار سے خالد ممتاز ایڈوکیٹ وکلاء ومعززین شہر جس میں احسان شیخ ،محمد فیضان ،محمد شعیب ،پپو بھائی ،اشرف حمیدی ،ارشاد ،کاشان ،حیات خان ،پرویز پیار علی ،عباس گلگنی ،شہزاد ،سرور،اکرم پیر جی ،مبین خان ،مختار احمد ،فیصل پیر محبوب راشدی پیر آف جھنڈا سریف کی جانب سے مردان شاہ اور مردان شاہ کے صاحبزادے شانی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کراچی ریزیڈینٹس فورم نے شریک مہمانوں کو اپنے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ کہ فورم مستقبل میں کیا لائحہ عمل اختیار اور جدوجہد کریگا۔ اور یہ کراچی کے مستقبل کے لئے کیوں ضروری ہے۔ نیز معزز ین شہر کو یہ بھی بتایا گیا کہ یہ تمام کوشش و جدوجہد سیاست سے بالا تر ہوکر کی جائیگی۔ تمام مہمان گرامی نے پاکستان ریزیڈینٹس فورم کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔