Live Updates

سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کے جہاز پیپلز پارٹی ہضم کر رہی ہی: عمران اسماعیل

بلاول حکومت کی بہتری صرف ان کی اپنی دولت میں آئی ہے، وہ جب سے وزیر خارجہ بنے ہیں صرف 7دن ہی پاکستان میں رہے ہیں:سابق گورنر سندھ کا ٹویٹ

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:18

سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کے جہاز پیپلز پارٹی ہضم کر رہی ہی: عمران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے آنے والے امدادی سامان کے جہاز پیپلز پارٹی ہضم کر رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بلاول حکومت کی بہتری صرف ان کی اپنی دولت میں آئی ہے، وہ جب سے وزیر خارجہ بنے ہیں صرف 7دن ہی پاکستان میں رہے ہیں۔سابق گورنر نے کہا کہ عمران خان نہیں بلکہ بلاول اور اتحادی بیرونی طاقتوں سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے بھاگنے کے لیے سندھ کو ڈبونے والے بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں، سیلاب زدگان کے جہاز تو پی پی ہضم کر رہی ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات