
اسلامو فوبیا اسلام بارے غلط فہمیوں کی بنیاد د پر بڑھ رہا ہے، اسلامو فوبیا کا حل مکالمہ اور تدبیر ہے، ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم
جمعہ 7 اکتوبر 2022 22:50
(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر بحث ایک صدی سے بھی پہلے جاری ہے، تاریخ میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کے نتیجے میں مشرق اور مغرب کی ثقافتوں کے مابین خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم ورلڈ لیگ مغرب میں مثبت کام کرنے والے تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ مسلم ورلڈ لیگ انہی غلط فہمیوں کے سدباب کے لئے کام کر رہا ہے اور اس ادارے میں کئی ایک پاکستانی بہت اہم کام سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل تدبر، حلم اور نیکی کے ذریعے ممکن ہے۔ سربراہ رابطہ عالم اسلامی نے کہا کہ ادارے اور پاکستان کی کاوشوں سےآج دنیا نے اس مسئلے کو مانتے ہوئے اس کے خاتمے کے دن تک کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد ازاں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ اسلام رحمت کا دین ہے اور ہمیں اپنے نبی کی تعلیمات کی روشنی میں ہی امن کا پیغام بھیجنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف اور حلم اپنائیں۔ انہوں نے کہا احترام انسانیت، اعتدال اور صبر میں ہی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں سیلاب متاثرین کی مدد میں رابطہ عالم اسلامی اور سعودی عرب پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔بعد از نماز جمعہ انہوں نے جامعہ کی شریعہ اور دعوہ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو جامعہ کے ذیلی اداروں کے کام کے حوالیسے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر براے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا بھرمیں پاکستان کے سفیر پیدا کر رہی ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ اور اس کے طلبا و طالبات کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنے والا ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام نفرت، تعصب، دہشت گردی، شدت پسندی اور غلوسے روکنے والا دین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گلوبل ویلج کے دور میں اسلام کا اصل چہرہ پیش کرنے والے مسلم ورلڈ لیگ جیسے ادارے انتہائی اہم ہیں۔ ہر مسلم نوجوان کو اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کو ختم کرنے والا سپاہی بننا ہے اور یہ علم اور دلیل کے ذریعے ممکن ہے۔ قرآن اور سنت کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کہ اسلام انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے،اسلامی تعلیمات میں نفرت نام کی کوئی چیز نہیں،ان کا کہنا تھا کہ رابطہ عالم اسلامی اور مسلم ممالک کی جامعات مل کر اسلام کا اصل چہرہ اور اس کی تعلیمات دنیا تک پہنچائیں۔اس موقع پر انہوں نے بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی خدمات کے اعتراف میں ان کو اعزازی ڈگری سے نوازنے کا بھی اعلان کیا جبکہ انہی خدمات کے اعتراف میں سربراہ رابطہ عالم اسلامی کو جامعہ کے امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جامعہ کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلاموفوبیا دراصل عقیدے، سماجی اور سیاسی بنیاد پر منافرت و عصبیت کے پرچار کا نام ہے جس کے معاشروں پر اثرات پہ اس کانفرنس کے مقالات میں بات ہوئی۔ اس موقع پر صدر جامعہ نے یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور اس کی ترقی میں آغاز سے لے کر اب تک سعودی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سمسٹر میں کمپیوٹنگ اور تعلیم کے علیحدہ کلیات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے شرکا کو جامعہ کی ترقی کے لیے نو ترتیب کردہ سٹریٹجک پلان اور اس کے اہداف بارے بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔ قبل ازیں جامعہ کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.