
نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے
ایسی باتیں کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیں، ان کا انٹرویو کل میڈیا پر نشر ہوگا، مریم نواز کی ٹوئٹ
محمد علی
ہفتہ 8 اکتوبر 2022
22:20

Stay tuned for MNS’s heart to heart, never before, candid conversation with the media! Will be on screens tomorrow Insha’Allah. pic.twitter.com/PCKmoScUWJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 8, 2022
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے، ایسی باتیں کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیں، ان کا انٹرویو کل میڈیا پر نشر ہوگا۔ واضح رہے کہ مریم نواز جمعرات کے روز لندن پہنچی تھیں۔ مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دکھایا گیا۔
(جاری ہے)
بعد ازاں مریم نواز اور نواز شریف نے لندن میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں، مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے تھے۔ نواز شریف علاج کے غرض سے لندن چلے گئے تھے، تاہم پھر دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ جبکہ مریم نواز برسوں بعد اپنا پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے ایک روز کیلئے قطر میں قیام کیا تھا، جس کے بعد وہ لندن کیلئے رواںہ ہوئیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ جبکہ مریم نواز نے لندن کیلئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک سرجری کیلئے برطانیہ جا رہی ہیں جس کے بعد وہ جلد پاکستان واپس آئیں گی اور پھر پنجاب کو فتح کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
ناراض پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
-
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.