لاہور: بخشی خانہ دوہرے قتل کیس کی سماعت ملتوی

منگل 11 اکتوبر 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2022ء) مقامی عدالت نے سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دو حقیقی بھائیوں کے قتل کہ مقدمہ پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 13اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ مدعی طارق چودھری کی والدہ عدالت میں پیش ہوئیں جنہوں نے عدالت سے مدعی مقدمہ طارق چوہدری کے عدالت میں پیش ہونے کے لئے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مقدمہ مدعی کی والدہ کی استدعا پر مہلت دے دی مقدمہ مدعی کی والدہ کا کہنا تھا کہ چونکہ اس کا بیٹا طارق چودھری کے خلاف قتل کا ایک مقدمہ نکل آیا ہے جس میں وہ ضمانت کروانے میں مصروف ہیں جسے ہی ضمانت ہوگی وہ عدالت میں حاضر ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :