براڈ شیٹ انکوائری کیس: سابق چیئرمین نیب،لیگل اسسٹنٹ FIA میں طلب

دونوں سابق نیب افسران انکوائری میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں،پیش نہ ہونے پر کارروائی کی جائیگی، ایف آئی اے کا عندیہ

جمعہ 14 اکتوبر 2022 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2022ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے براڈ شیٹ انکوائری کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین نوید احسن کو طلب کر لیا۔ذرئع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی نیب کے دونوں سابق افسران کو نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے ک ان دونوں افراد کو 11 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن دونوں افسران اب تک انکوائری میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔واضح رہے کہ s براڈ شیٹ کا کیس 2010ء میں رجسٹرڈ ہوا تھا، جبکہ اپریل 2021ء میں یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا تھا،جسٹس عظمت سعید نے براڈ شیٹ کیس کی انکوائری کی تھی ،کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں براڈشیٹ معاملے میں مبینہ غفلت اور کرپشن کے حوالے سے انکوائری کر رہا ہے۔۔پیش نہ ہونے پر ایف آی اے نے آئندہ کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :