عمران خان جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ اتنی دولت کہاں سے آئی، وفاقی وزیرجاوید لطیف
منگل 18 اکتوبر 2022 15:42
(جاری ہے)
جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست بھی قربان کردی،عمران خان ریاست کے ساتھ کھیل رہے ہیں،اس کے نتائج جو آنے والے وقت میں ریاست کے ساتھ قوم کو بھی بھگتنا پڑیںگے، ہم آج بھی ریاست اور قوم کے مفاد میں خاموش ہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان جو باتیں آج کر رہے ہیں اس طرح کی باتیں الطاف حسین اور بنگالی قیادت نے بھی نہیں کی تھیں ،یہ وقت بتائے گا کہ جو بھاری پتھر ریاست پر گر رہا تھا وہ ہم نے اپنے اوپر اٹھایا تھا، عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ سے لے کر چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری سب کچھ انکی مرضی سے ہوا کرے، انکی خواہش ہے کہ اینٹی کرپشن سے لے کر نیب کے سربراہ کوبھی یہ لگائیں اور یہ خواہش کریں کہ تمام ایجنسیوں کے سربراہ بھی یہ لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام روڑی اور مہنگائی سے تنگ ہیں اور یہ عوامی جلسوں پہ اربوں روپے خرچ کر رہا ہے،میں اس مولا جٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ اداروں کو دھمکیاں لگاتا ہے لیکن لوگ خاموش ہیں،لاڈلا ابھی تک لاڈلا ہے ۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا اداروں کے ذمہ داران محض اس لیے خاموش رہیں کہ عمران خان کی سوشل میڈیا بریگیڈ انکی کردار کشی شروع نہ کردیں، مجھے کوئی یہ بتائے کہ کب تک یہ قوم خاموش رہے گی،اگر ادارے نوٹس نہیں لیں گے تو کون لے گا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ ہم سیلا ب سے ہونے والی تباہیوں کیساتھ عمران خان کی طرف سے کی گئی چار سالہ معاشی تباہی کو بھی بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں ، عمران خان سول نافرمانی کی راہ پر چل پڑے ہیں، ان کو نکیل نہ ڈالی گئی تو ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست قربان کر رہے ہیں اور ملک کے لئے اپنی زندگیاں تک دے سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.