بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر کو امریکا جانے سے روک دیا

بدھ 19 اکتوبر 2022 17:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2022ء) بھارت نے ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا۔ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی۔ثنا ارشاد متو رائٹرز سے وابستہ ہیں اور انہیں کورونا وبا کے دوران کوریج میں فیچر فوٹوگرافی کیٹیگری میں پولیٹزر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس بھی نہیں جانے دیا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔