بولان ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد کے پولیس پر ہینڈ گرنیٹ بم حملے میں ایک اہلکارشہید

بدھ 26 اکتوبر 2022 11:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2022ء) بلوچستان کےعلاقے بولان ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد کے پولیس پر ہینڈ گرنیٹ بم سے حملے میں ایک اہلکارشہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب بولان پولیس تھانہ ڈھاڈر پر نامعلوم افراد نے رات ایک بجے کے قریب ہینڈ گرنیٹ بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک زودار دھماکہ ہوا اور ایک سپاہی عابد حسین سولنگی شدید زخمی ہوا جو سول ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقےکی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے