Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیا

اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، سابق وزیراعظم

بدھ 26 اکتوبر 2022 15:35

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2022ء) عمران خان نے نااہلی کیخلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردئیے۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات