Live Updates

عمران خان نے لانگ مارچ کی کال اقتدار یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں ، ملکی بقاء کیلئے دی ہے ،زین حسین قریشی

عمران خان ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان چوروں اور لٹیروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2022 22:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی مخدومزاد ہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کی کال اقتدار یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی بقاء کیلئے دی ہے،عمران خان ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان چوروں اور لٹیروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،فیصلہ کن وقت آگیا ہے، قوم کو ملکی بقاء اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا،حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا،فاشسٹ اور امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا،عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان اور تحریک انصاف اس وقت مقبول ترین سیاسی جماعت ہے،عمران خان نے اقتدار کے بعد 60سے زائد جلسے کئے جس میں عوام نے بھر پور شرکت اور عمران خان کی پذیرائی کی۔

(جاری ہے)

17جولائی اور 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں عوام نے امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کیا،امپورٹڈ حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے۔ اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے، عمران خان کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل امپورٹڈ حکمران گھروں کو چلے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے مرکزی دفتر باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں مختلف وفود سے ملاقات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلعی صدر پی ٹی آئی ملتان چودھری خالد جاوید وڑائچ ودیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر انہو ں نے حلقے سے آئے ہوئے معززین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جب بھی موقع ملا عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے۔عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

این اے 157میں 1ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔ اور کچھ منصوبے زیر تکمیل ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا ہار جیت سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ عوام سے رابطے میں ہیں اور رابطے میں رہیں گے۔ این ا ے 157 کی عوام سے دیرینہ تعلق ہے جو نبھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا این اے 157 میں ہمارے گروپ کے اراکین اسمبلی ڈاکٹر اختر ملک اور ملک واصف مظہر راں ہمارے دست بازو ہیں۔

میں این اے 157کے اراکین اسمبلی، پارٹی کے عہدیداروں اور ووٹرز اور سپورٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریہ پر کاربند رہتے ہوئے 2018ئ کے الیکشن سے زیادہ ووٹ دیئے۔ آئندہ جنرل الیکشن میں این اے 157 میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی۔ پی پی اور ن لیگ کو شکست ہوگی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی اور سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا جنوبی پنجاب کی عوام نے ہمیشہ عمران خان کی کال پر لبیک کہا۔

لانگ مارچ میں جنوبی پنجاب کی عوام بھر پور تعداد میں شریک ہو کر عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ساتھ دیں گے۔ پرسوں 28 اکتوبر کو ملتان میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی جائیگی جو چونگی نمبر 9پر اختتام پذیر ہوگی۔ ملتان میں ارشد شریف مرحوم کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے گا۔ عمران خان28اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے روانہ ہونگے۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی کی مختلف تنظیموں، سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو متحرک کردیاگیا ہے۔ جو اپنے اپنے علاقوں سے قافلوں کی صورت میں 3نومبر کو شام کوٹ انٹر چینج پر پہنچیں گے جہاں سے جنوبی پنجاب کا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگا اور 4نومبر بروز اتوار کو عمران خان کے اسلام آباد میں لانگ مارچ میں شریک ہوگا۔ اس موقع پر اجلاس میں اعجاز حسین جنجوعہ، سابق ایم این اے و سابق وزیر شبیر قریشی، سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر، خالد جاوید وڑائچ، راؤ آصف، انور چودھری، شہباز قریشی، بنیامین ساجد، اکر م کنہوں سمیت ضلع ملتان اور ضلع مظفر گڑھ کے پارٹی عہدیدادروں نے شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات