Live Updates

لانگ مارچ امیورٹڈ حکمرانوں کی رخصتی پر ختم ہو گا‘ چوہدر ی اورنگز یب

ملک کے ہر گھر، گلی اور محلے سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ عمران خان کیلئے نکلیں گے

جمعرات 27 اکتوبر 2022 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 137 کے ٹکٹ ہو لڈرچوہدر ی اورنگز یب نے کہا ہے کہ لانگ مارچ امیورٹڈ حکمرانوں کی رخصتی پر ختم ہو گا، آ ج پورے ملک کے ہر گھر، گلی اور محلے سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ عمران خان کے لئے نکلیں گے،تاریخی لانگ مارچ میں لوگوں کا سمند کرپٹ، چور اور لٹیروں کو بہا لے جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پی ٹی آئی مزنگ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت سے ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھل رہی ہے،یہ ملک کو بند گلی میں لے گئے ہیں،عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا،عمران خان نے لانگ مارچ کی کال اقتدار یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی بقا کیلئے دی ہے عمران خان ملکی بقاکی جنگ لڑ رہے ہیںفیصلہ کن وقت آگیا ہے، قوم کو ملکی بقا اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ لانگ مارچ ناکام حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات