Live Updates

عوام نے تیرہ جماعتی گٹھ جوڑ کو ایک دفعہ پھر مسترد کردیا ہے اور یہ پی ڈی ایم کے تمام بیانیوں کی شرمناک شکست ہی: میاں محمود الرشید

پیر 31 اکتوبر 2022 20:45

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2022ء) تحریک انصاف کے مرکز رہنما میاں محمود الرشید نے این اے 45 کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے تیرہ جماعتی گٹھ جوڑ کو ایک دفعہ پھر مسترد کردیا ہے اور یہ پی ڈی ایم کے تمام بیانیوں کی شرمناک شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سات نشستیں جیت کر ایشیا بھر میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ڈی ایم راہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درآمدیو، اگر اب بھی نیا پاکستان نظر نہیں آ رہا تو آنکھوں کا علاج کراؤ اور اسلام آباد کی طرف بڑھتا عوام کا سمندر بھی دیکھو۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے قائد انقلاب عمران خان کا یہ تاریخی لانگ مارچ کرپٹ ٹولے کی موت ہے اور آئے دن امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عام انتخابات میں جتنی تاخیر کریں گے اس کا فائدہ عمران خان کو ہوگا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ فوری انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہیں، میں یہی کہوں گا کہ نا اہل حکمران پاکستانی عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں، گھر جائیں اور اپنے فیصلے عوام کو خود کرنے دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات