Live Updates

الٹی گنتی شروع ہو چکی و فاقی حکومت بوری بسترسمیٹ لے ‘چوہدر ی اورنگز یب

امپورٹڈ حکمرانوں کا جاگتی ہوئی قوم سے واسطہ پڑا ہے وہ حقیقی آزادی چھین لیں گے

اتوار 13 نومبر 2022 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 137 کے ٹکٹ ہو لڈرچوہدر ی اورنگز یب نے کہا ہے کہ الٹی گنتی شروع ہو چکی و فاقی حکومت بوری بسترسمیٹ لے، پی ڈی ایم میں شامل تمام کر پٹ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتیں، امپورٹڈ حکمرانوں کا جاگتی ہوئی قوم سے واسطہ پڑا ہے وہ اپنی حقیقی آزادی ان سے چھین لیں گے ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے معررف تاجر رہنمانجم قدیرکی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عمران خان کا آزادی مارچ کوئی سیاسی شو نہیں بلکہ یہ حقیقی معنوںمیںپاکستان کو غیر ملکی غلامی سے نجات دلانے اور ملک کو اپنے پائوںاور نظریہ پر کھڑا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،حکمران اتحاد عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر جس طرح کے فیصلے کررہا ہے وہ انکی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ملکی سیاسی نظام میں کرپشن اور بیرونی مداخلت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد ہے اللہ کی نصرت اور عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے ان شاء اللہ امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات