Live Updates

عوام کا جم غفیر26نومبر کو حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلے گا،پی ڈیم ایم جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، چوہدر ی اورنگز یب

اتوار 20 نومبر 2022 18:35

ُلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 137 سے ٹکٹ ہو لڈرچوہدر ی اورنگز یب نے کہا ہے کہ عوام کا جم غفیر26نومبر کو حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلے گا،پی ڈیم ایم جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، عمران خان کی کا ل پر ملک بر سے عوام راولپنڈی کا رخ کریں گی اور26 نو مبر کو انسانوں کا سمندر امپور ٹڈ حکومت کو گھر جانے اورانتخابات کااعلان کرنے پر مجبورکردے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پی ٹی آئی اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے حقیقی لانگ مار چ سے پی ڈی ایم حکومت کی کا نپیں ٹانگ رہی ہیں ،عمران خان قوم کے حقیقی ، سچے اورنڈر لیڈ ر ہیں جنہو ں نے پاکستانی قوم کو شعور دیا اورکر پٹ مافیا کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئے ،پاکستان کاخزانہ لو ٹنے والے پوری دنیا کے سامنے بے نقا ب ہو چکے ہیں ،غر یبو ں کے بچو ں کا مستقبل تار یک اوراپنے بچو ں کامستقبل روشن کرنے کے خواب دیکھنے والو ں کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات