Live Updates

دہشت گردی کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں سنجیدہ حکومت کا نہ ہونا ہے،فواد چوہدری

ڈر ہے کہ ہمیں 2018 کے بعد جو کامیابیاں ملیں انہیں کھو نہ دیں،معیشت کی طرح گورننس تباہ ہو چکی ہے،رہنما تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 1 دسمبر 2022 10:53

دہشت گردی کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں سنجیدہ حکومت کا نہ ہونا ہے،فواد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ یکم دسمبر 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی بنیادی وجہ اسلام آباد میں سنجیدہ حکومت نہ ہونا ہے،معیشت کی طرح گورننس تباہ ہو چکی ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم پر کسی کی توجہ نہیں،ڈر ہے کہ ہمیں 2018 کے بعد جو کامیابیاں حاصل ہوئیں انہیں کھو نہ دیں۔

کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہادتوں پر دلی افسوس ہے۔آپریشن رجیم چینج کے بعد سے اب تک پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 270 شہری اور سیکیورٹی اہلکار ان واقعات میں شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 16 لیگی اراکین ہیں،جو پی ٹی آئی کے ساتھ استعفے دینا چاہتے ہیں،ان لوگوں نے آئندہ الیکشن پی ٹٰی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے بھی کچھ اراکین ایسے ہیں جو استعفے دینا نہیں چاہتے،انہوں اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی اور 3 ماہ کے اندر انتخابات ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو جاتیں،خبریں آتی رہیں گی۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے اراکین سے رابطوں کا دعویٰ کیا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں ٹوٹیں،پی ٹی آئی کے ایسے ہی کچھ لوگ رابطے میں ہیں،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمی عمران خان کا فیصلہ آنے دیں،اس کے بعد حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات