Live Updates

اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو ن لیگ تیار ہے

مذاکرات خوش آئند بات ہے لیکن پیشگی شرط کے بغیر ہونے چاہئیے،چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کی بجائے بہتری کی طرف آئے۔ذرائع ن لیگ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:46

اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو ن لیگ تیار ہے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء ) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سینئر لیگی قیادت کا اجلاس ہوا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو ن لیگ تیار ہے۔مذاکرات خوش آئند بات ہے لیکن پیشگی شرط کے بغیر ہونے چاہئیے۔چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کی بجائے بہتری کی طرف آئے،ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہئیے۔

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواہش پوری کر لیں۔ان صوبوں میں الیکشن ہو جائیں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے غور خوض شروع کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر آج بھی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پنجاب اسمبلی تحلیل روکنے کے لیے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نوازشریف سے بھی مشاورت کریں گے۔حتمی مشاورت کے بعد ن لیگ کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی،اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان سے بھی ہمارے اراکین استعفے جمع کرا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کررہے ہیں کہ ہمارے جن ایم این ایز کے استعفے منظور نہیں کیے وہ منظور کیے جائیں، اس کے بعد اسمبلیوں سے 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی جن پر الیکشن ہوں گے، نگران حکومت بنانے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن ہوجائیں گے، اپوزیشن کو بھی دعوت دیں گے کہ نگران حکومت کیلئے نام بھجوائیں تاکہ مشاورت ہوسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات