Live Updates

سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرہم سب پشیمان ہیں، اسد قیصر

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع جس وجہ سے بھی کرنی پڑی یہ غلطی تھی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 3 دسمبر 2022 16:30

سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرہم سب پشیمان ہیں، اسد قیصر
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی، سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرہم سب پشیمان ہیں۔ ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلطی تھی جس پر ہم سب پشیمان ہیں، مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا اور پوری پارلیمنٹ کا یہ فیصلہ غلط تھا، یہ کسی ایک شخص کی بات نہیں اور ہم سب اس پر پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی، میں کیوں اور کیسے کے چکر میں نہیں پڑوں گا مگر جس وجہ سے بھی ملازمت میں توسیع کرنی پڑی یہ غلطی تھی۔

(جاری ہے)


چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا تھا کہ میرے خیال میں اگر عمومی طور دیکھا جائے تو پاکستان میں لوگ جو سیاست اور فوج کو دیکھتے ہیں، ان میں اگر اتفاق رائے نہیں ہے تو بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہوگی جو سمجھتے ہیں کہ ایکٹینشن دینے سے تاریخ میں نقصان ہوا ہے، اسی طرح جب دوسری مدت کیلئے ایکسٹینشن ملتی ہے تو وہ چیف اپنی رینک اینڈ فائل کے اندر بھی مقبول نہیں ہوتا، ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہی تھا کسی کا دباؤ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ سے بھی یہ باتیں کرچکا ہوں کہ ہمارے ارکان کو فونز آئے ہیں لیکن جنرل باجوہ نے کہا یہ جھوٹ بولتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہونے کے بعد نہیں بلکہ اس سے پہلے ہی بتایا جارہا تھا کہ فیصلہ ہوچکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات