مقبوضہ جموں وکشمیر،گلمرگ میں بی ایس ایف اہلکار اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک

اتوار 4 دسمبر 2022 15:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کی104بٹالین سے وابستہ اہلکار جس کی شناخت دھرمیندر شکوال کے نام سے ہوئی ہے،ضلع کے علاقے گلمرگ میں پراسرار طورپر اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :