
ویوو Y22 حیرت انگیز کیمرہ اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
ویوو نے پاکستان میں اپنا جدید ترین Y22سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نیا سمارٹ فون منفرد اسٹائل اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کو بہترین قیمت پر فلیگ شپ تجربہ پیش کرتا ہے
منگل 6 دسمبر 2022 13:48

ویوو Y22 میں بےمثال تجربہ مہیا کرنے کے لیۓ MediaTek Helio G85 پروسیسر نصب کیا گیا ہے۔ مزید اس سمارٹ فون میں5000mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ 18W فاسٹ چارج کی سہولت بھی موجو د ہے۔
نیز اگر سٹوریج کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں 64GB ROM موجود ہے جسے 1TB تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ویوو Y22 میں 4GB RAM کے ساتھ Extended RAM کی سہولت بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

ویوو Y22 اپنے صارفین کو الٹرا گیم موڈ اور ملٹی ٹربو 5.5 جیسی قابل تعریف خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے جو گیمنگ کے تجربے کو منفرد اورعمدہ بنادیتی ہیں۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y22 اس وقت پاکستان بھر میں 47,999روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو دلکش رنگ Starlit Blueاور Metaverse Greenپیش کیے گئے ہیں۔
ویوو کی جانب سے Y22 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا دلخراش واقعہ!
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.