Live Updates

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

خصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہو سکتا ہے؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 جولائی 2025 20:38

علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس بارے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہو سکتا ہے، سپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا بلکہ کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سپیکر نے 24 جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے، گورنر ہاؤس میں حلف لینا غیر آئینی عمل ہے، آرٹیکل 255(2) صرف (ناقابلِ عمل وناممکن) صورتحال پر لاگو ہوتا ہے، وزیراعلیٰ، سپیکر صوبائی اسمبلی انکار کرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ اور سپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے اور اسی لیے آج اجلاس طلب کیا تھا، گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر حلف کا عمل عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں، رٹ پٹیشن مکمل کر لی، آج چھٹی کے باعث ہائیکورٹ نے وصول نہیں کی، کل عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی مین گنڈاپور نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دھوکا دہی نہیں ہوگی، ہارس ٹریڈنگ کو ڈونکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، گھوڑا ایک بڑا قابل عزت جانور ہے میں خود گھوڑوں کا بہت شوقین ہوں، دیکھا جائے تو گدھا بھی خدمت کرنے والا جانور ہے، سینیٹ میں خرید و فروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے، فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیئے، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنا اچھا فیصلہ ہورہا ہے، اس سے پہلے پنجاب سینیٹ انتخابات میں ہم نے یہی کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا تھا اسی فارمولے پرعمل کریں گے، ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی، عمران خان کے فیصلے کی نفی بانی پی ٹی آئی کی نفی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات