
ڈالرز کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے تشویش ناک خبر
عالمی بینک نے ترسیلات زر کا حجم 30 ارب ڈالرز سے کم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی
محمد علی
بدھ 7 دسمبر 2022
00:56

(جاری ہے)
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں رواں مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم محنت کش پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رقوم وطن بھیجیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ جولائی تا اکتوبر 2022 کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات کی تفصیلات حال ہی میں جاری کی گئی تھیں، جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 8.6 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 10.8 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 9.8 ارب ڈالر رہیں۔ یہاں یہ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 3 سالوں میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مسلم لیگ ن کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 19 ارب ڈالرز پر چھوڑا گیا تھا، جسے تحریک انصاف 3 سالوں میں 31 ارب ڈالرز تک لے گئی۔ اب ترسیلات زر میں ایک ایسے وقت میں کمی ہوئی ہے جب پاکستان ڈالرز کی شدید کمی سے دوچار ہے، حکومت آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے باوجود مطلوبہ بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر 8سال کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں، اپریل 2014 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آئے ہوں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.