وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان
وزیراعظم اکائونٹ میں 4 ارب 80 کروڑ روپے آئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے، شہباز شریف اگلے ماہ جنیوا میں ڈونرز کانفرنس ہو رہی ہے جس کے لیے صوبوں سے مشاورت کی ہے ،پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے، تقریب سے خطاب
بدھ 21 دسمبر 2022 21:52
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بحالی اور تعمیر نو کی طرف بڑھنا ہے مگر آج بھی 80 لاکھ خاندان پانی سیلابی پانی سے متاثر ہیں اسی طرح دو کروڑ لوگ امداد اور 90 لاکھ بچے ادویات کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک نے سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی کے فلٹرز نصب کیے اور دیگر ممالک نے جہازوں اور ٹرینوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا جس پر ان کے مشکور ہیں لیکن ہمارے مسائل بے انداز ہیں۔شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مخلوط حکومت اس طرح انہیں تکالیف میں نہیں چھوڑے گی کیونکہ یہ تمہارا اور میرا نہیں بلکہ ہمارا معاملہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگلے ماہ جنیوا میں ڈونرز کانفرنس ہو رہی ہے جس کے لیے صوبوں سے مشاورت کی ہے اور پوری تیاری کے ساتھ وہاں جائیں گے جہاں میں سیلاب متاثرین کا کیس پیش کروں گا اور دنیا کو بتاں گا کہ پاکستان اس مصیبت میں آیا ہے لیکن اس کا قصور کچھ نہیں تھا کیونکہ ہم کاربان اخراج میں اتنا حصہ نہیں ڈالتے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک سے اربوں روپے کے تحائق ملے جس میں سعودی عرب کی طرف دیا گیا گھڑی کا تحفہ بھی شامل تھا جس میں خانہ کعبہ کا ماڈل بنا ہوا تھا مگر ایک شخص نے اس کی بھی پرواہ نہ کی اور تحائق بیچ دیے۔شہباز شریف نے کہا کہ کاش اگر وہ تحائف بیچ کر سیلاب متاثرین کو پیسے دیے ہوتے تو میں شاباس دیتا کہ آپ نے تحائف بیچ کر غریب اور یتیم عوام کے حوالے کیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں سیاسی گفتگو کیے بغیر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے خون کا آخری قطرہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے گرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جہاں بھی گھر تعمیر ہوں گے وہاں زمین وزیراعلی سندھ فراہم کریں گے اور گھر ہم تعمیر کریں گے اور اسی طرح بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی گھر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نفیسہ شاہ نے مجھے کہا کہ آپ نے پورے پاکستان میں کومسیٹس جامعات تعمیر کی ہیں مگر خیرپور میں کوئی یونیورسٹی نہیں دی لہذا میں خیرپور میں کومسیٹس یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں جس کے لیے زمین وزیراعلی سندھ فراہم کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.