اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، عشرت العباد

جمعہ 23 دسمبر 2022 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2022ء) سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عشرت العباد نے کہا کہ وفاقی حکومت ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔عشرت العباد نے اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔