شہری کوڑاکرکٹ کھلے عام پھینکنے کی بجائے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کوڑ ے دانوں میں ڈالیں ،چوہدری شاہ نواز

جمعہ 23 دسمبر 2022 21:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2022ء) سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنونیئر چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکنے کی بجائے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کوڑ ے دانوں میں ڈالیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے شہر اقبال کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ”صاف وسرسبز سیالکوٹ “ مہم کے تحت این اے 67 کی مختلف یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنونیئر چوہدری شاہ نواز نے شہر اقبال میں”صاف و سرسبز سیالکوٹ “ مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ اس موقع پرآپریشن منیجر آغا داد ، سینئر منیجر عبدالخالق، قاسم علی باجوہ ودیگر بھی ہمرا ہ تھے ۔ قبل ازیں سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنونیئر چوہدری شاہ نوازنے این اے 67 کی مختلف یونین کونسل کے سپروائز اور سینٹری ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔

چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ شہر اقبال کو صاف ستھرا رکھنے میں سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں۔ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کےلئے شہری تعاون کریں۔ شہر اقبال کو صاف ستھرارکھنے میں ہمارا ساتھ دیں اور کچرا ہمیشہ صرف کچرے دان میں ڈالیں۔سیالکوٹ کو صا ف او ر سر سبز بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :