
ایس پی ایس قوانین برآمدی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، رانا تنویر حسین
بدھ 3 ستمبر 2025 16:48

(جاری ہے)
آم کے موجودہ سیزن 2025 میں متعدد اصلاحات کی گئیں جن میں برآمدی مراکز پر عملے کی تعیناتی،معتبر پی ایس آئی کمپنیوں کی شمولیت، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا، بیک اینڈ مانیٹرنگ، فائیٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ پر گاڑی کے نمبر اور چیسز نمبر کا اندراج، عملے کی تصاویر کے ساتھ کنسائمنٹ کی تصدیق اور عملے کی تبدیلی شامل ہیں، یہ اقدامات حکومت کے شفاف اور معتبر سرٹیفیکیشن سسٹم کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی براہِ راست ہدایت پر محکمہ تحفظِ نباتات نے 25 مئی 2025 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک بڑی خلاف ورزی کو روکا۔ پاکستان کسٹمز کے ساتھ مل کر ناروے جانے والے آموں کی تین کھیپیں جن کا وزن 6.2 میٹرک ٹن اور مالیت 25,649 امریکی ڈالر تھی، یورپی یونین کے لازمی فائیٹو سینیٹری قواعد کی کھلی خلاف ورزی پر روک لی گئیں۔ برآمد کنندگان میں پاک پنجاب انٹرنیشنل،سجاد اینڈ کمپنی اور کامران انٹرپرائزز نے آموں کی برآمد بغیر لازمی ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ (ایچ ڈبلیو ٹی )غیر رجسٹرڈ باغات سے حصول، کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے بغیر اور غلط ایچ ایس کوڈ کے ذریعے کرنے کی کوشش کی۔وفاقی وزیر نے اس غیرقانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات صرف ایک کھیپ کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ یورپ کی پوری مارکیٹ پاکستان کے لئے بند کرا سکتے ہیں، جو لوگ ایسے کام کرتے ہیں وہ صرف قوانین کے نہیں بلکہ قومی مفادات کے بھی دشمن ہیں، ہم ایسے عناصر کے ساتھ سخت ترین کارروائی کریں گے اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔فوری ایکشن کے طور پر کسٹمز نے غیر قانونی کھیپیں ضبط کرلیں اور جرمانے عائد کئے جبکہ محکمہ تحفظِ نباتات نے متعلقہ برآمدکنندگان کو ایک مخصوص مدت تک برآمدات سے روک دیا۔ ان بروقت اقدامات کے باعث پاکستان نے اب تک 2025 کے سیزن میں تقریباً 120,000 میٹرک ٹن آم برآمد کئے ہیں اور کسی بھی ملک سے ایک بھی انکار یا خلاف ورزی رپورٹ نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان چند افراد کی لاپرواہی کو کسانوں کے روزگار، ہمارے سرٹیفیکیشن نظام کی ساکھ اور دنیا کی منڈیوں میں پاکستان کی نیک نامی کو نقصان نہیں پہنچانے دے گا۔مزید قومی خبریں
-
ْحافظ نعیم الرحمن کا محمود اچکزئی، اختر مینگل سے رابطہ، بم دھماکہ کی مذمت،خیریت دریافت کی
-
دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی
-
امن کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائی: حافظ نعیم الرحمن
-
حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل
-
چیئرمین سینیٹ کا بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
-
زرعی اجناس کی بین الاقوامی تجارت میں سینیٹری اورفائیٹو سینیٹری قوانین پر عملدرآمد بنیادی اصول ہے، رانا تنویر حسین
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا ناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری افضال سے ملاقات
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے نومنتخب چیئرمین فرزند علی وزیر کی ملاقات
-
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پاکستان انجمن ہلال احمرخیبرپختونخوا برانچ کا عمومی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.