Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کو کھانا دینے کے اقدام کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر گجرات کو بھجوا دی

بدھ 3 ستمبر 2025 16:48

لاہورہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کو کھانا دینے کے اقدام کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر گجرات کی جانب سے سیلاب زدگان کو کھانا دینے سے روکنے کے اقدام کیخلاف درخواست داد رسی کیلئے ڈپٹی کمشنر گجرات کو بھجوا دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم نے شہری ناصر حسین کی درخواست پر سماعت کی،جس میں سیلاب زدگان کو کھانے کی فراہمی روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں،عدالت نے باور کرایا کہ بادی النظر میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں،درخواست گزار کا استحقاق نہیں کہ وہ اس نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت آئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کھانے اور ادویات کی جانچ پڑتال کرنے کے نوٹیفکیشن میں کوئی برائی نہیں ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات