جیکب آباد میں موٹر سائیکل اور رکشہ میں تیز رفتاری کے باعث تصادم، ایک جاں بحق

بدھ 28 دسمبر 2022 19:12

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2022ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں کالج روڈ پر رکشہ اور موٹرسائيکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار سعید احمد نوناری موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے رکشہ کو اپنی تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :