نوشکی، موسلادھار بارش س۔ وادی خیصار ندی میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

بدھ 11 جنوری 2023 23:00

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2023ء) نوشکی شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا کیشنگی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں وادی خیصار ندی میں طغیانی آگئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سوختنی لکڑی بارہ سو روپے فی من فروخت ہونے لگا تعلیمی ادارے میں سہولیات کی فقدان کی وجہ سے بچوں کو شدید سردی کے باعث بیماری لگنے کا اندیشہ ہے