
کراچی کو برتھ ڈے کیک کی طرح آپس میں بانٹ کر کھانے کی اجازت نہیں دیں گے،الطاف شکور
کراچی کے عوام کے سوا کسی کا راج قبول نہیں کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات بے مقصدیت کی بنیاد پر نہ کرائے جائیں،چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 13 جنوری 2023 22:52
(جاری ہے)
بگ تھری کی بدنیتی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔
اگر عوام کو ریلیف دینے میں حکومت مخلص ہے تو آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں۔ اس کے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم ناممکن ہے ۔ کراچی سمیت ایک کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے شہروں کو چارٹرڈ سٹی کا آئینی درجہ دیا جائے۔ ساری دنیا میں جو کام بلدیہ کرتی ہے وہ ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز کرنا چاہتے ہیں۔ اس سوچ کی وجہ سے پاکستان میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاسبان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کو ان کے اختیارات واپس کئے بغیر بلدیاتی انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پانی، سیوریج، بجلی،پولیس ، سڑکوں کی تعمیرات، صحت، تعلیم و دیگر بلدیاتی امور کے اختیارات میئر کو واپس کئے جائیں۔ کراچی کی اصل مردم شماری کے مطابق کراچی کی حلقہ بندیاں کی جائیں۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت اصل آبادی سے نصف دکھایا گیا ہے۔ کیونکہ جب آبادی ہی اصل سے آدھی دکھائی جائے گی تو ترقیاتی فنڈز میں اسے مناسب حصہ بھی نہیں دیا جائیگا جس کے نتیجہ میں کراچی کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں اور مختص کی جانے والی اربوں روپے کی رقوم میں ہیرا پھیری کرنا انتہائی آسان ہوگا۔کراچی کو اپنے حقوق چاہئیں اور اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی تین کروڑ آبادی کوتسلیم کر کے اسے تمام حقوق دیئے جائیں۔ پاسبان کراچی سمیت ملک بھر کے ہر مظلوم انسان اور ہر پسے ہوئے طبقہ کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑ نے کے لئے میدان عمل میں آگئی ہے۔سیاسی جماعتیں چند وزارتوں، چند مفادات کے لئے حکومت سے جڑ بھی جاتی ہیں اور الگ بھی ہو جاتی ہیں۔ پاسبان اقتدار میں آکر خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھے گیمزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.