مسلم لیگ ن کا اجلاس،انتخابات سے متعلق پارلیمانی بورڈز جلد تشکیل دینے کا فیصلہ

انتخابات میں مریم نواز کو متحرک کرنے پر اتفاق،امیدواروں کے انٹرویوز میں بھی مریم نواز کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 16 جنوری 2023 13:16

مسلم لیگ ن کا اجلاس،انتخابات سے متعلق پارلیمانی بورڈز جلد تشکیل دینے ..
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 16جنوری 2023ء) مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں انتخابات سے متعلق پارلیمانی بورڈز جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا۔ انتخابات سے متعلق پارلیمانی بورڈز جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے،اجلاس میں انتخابات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو متحرک کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا جبکہ امیدواروں کے انٹرویوز میں بھی مریم نواز کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

رانا ثناء اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ میں ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

وفاق میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کی تیاری کی جا رہی ہے،پنجاب میں اگلے 90 روز میں ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں۔ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی میں یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ پنجاب میں قیادت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پا رہی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب کے صدر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر بھی ہیں،انہیں دیگر کئی معاملات بھی دیکھنے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کے امور ادھورے رہ جاتے ہیں۔

پارٹی امور سے متعلق لندن میں نوازشریف کو ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی،پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کر لی،مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کا صدر بنوانے کے لیے سرگرم ہے،رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے،جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے فوری وطن واپسی سے کر دیا،سینئر پارٹی قیادت نے نواز شریف کو رواں ماہ واپسی کی تجویز دی تھی۔