Live Updates

k جماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک ہی: امیر یوسف خٹک

ظ* جماعت کے اندر خاندانی سیاسی نظام نہیںملکی سیاسی نظام ویڈیو لیکس اڈیو لیکس پر چل رہی ہے ملک پر گذشتہ75سالوں سے قابض اشرفیہ نے ملک کو اربوں ڈالر قرضوں کا مقروض کردیا ہی: نائب امیر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان

جمعہ 20 جنوری 2023 20:45

(بنوں(آن لائن) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے نائب امیر یوسف خٹک نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک ہے جماعت کے اندر خاندانی سیاسی نظام نہیںملکی سیاسی نظام ویڈیو لیکس اڈیو لیکس پر چل رہی ہے ملک پر گذشتہ75سالوں سے قابض اشرفیہ نے ملک کو اربوں ڈالر قرضوں کا مقروض کردیا ہے پاکستان کو اس وقت اخلاقی لاقانیت ،معاشی مسائل کا سامنا ہے حکمران صرف اقتدار کیلئے جنگ لڑرہے ہیں عوام کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ملک کی نصف آبادی پر مشتمل یوتھ کو مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بنوں میں جماعت اسلامی یوتھ کے عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا اجمل خان، جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر عبدالروف قریشی،مولانا تمیز الدین،جماعت اسلامی یوتھ بنوں کے صدر اعجاز الحق سورانی،ندیم انصاری سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ پاکستان نوجوانوں کو بہتر تربیت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جماعت اسلامی یوتھ پورے پاکستان باالخصوص ضلع بنوں میں منشیات سے پاک,بنوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوشاں رہیں گے صالح اور ایماندار قیادت کی بدولت جماعت اسلامی ملک میں برسر اقتدار آئے گی نوجوان جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ ہیں جماعت اسلامی دیگر پارٹیوں کی طرح موسمی نہیں جماعت اسلامی نوجوان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جماعت اسلامی کا کارکن دیگر موسمی پارٹیوں کی طرح استعمال نہیں ہوتابلکہ کارکن کی دینی تربیت بھی کرتی ہے کیونکہ ملکی سطح پر جماعت اسلامی کے علاوہ باقی سیاسی جماعتوں میں خاندانی سیاسی نظام رائج ہے جسکی وجہ سے سیاسی جماعتیں باپ کے بعد بیٹے کو اقتدار منتقل کرتا ہے جبکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جوکہ شخصیت پرستی اور خاندانی نظام سے بالکل پاک ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل اور ہمارا روشن ہے جماعت اسلامی برسراقتدار آکر نوجوانوں کو تعلیم,کھیل اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی جماعت اسلامی موجودہ دور میں کرپشن سے پاک ہے دیگر پارٹیوں سے پاکستانی قوم بیزار آچکی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک کو کرپشن سے پاک بنائے گی انہوں نے مزید کہاکہ 9 سالوں میں پی ٹی آئی و دیگر پارٹیوں نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا نعرہ انتخابات نہیں بلکہ احتساب ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو اربوں ڈالر قرضوں میں ڈبو ں دیا ہے جسکی وجہ سے آج ملکی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اس بار عام انتخابات میں جماعت کے کارکن پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف الیکشن لڑیگی اور موقع پرستوں اور کرپشن ولوٹ مار کرنے والوں کو سیاسی میدان سے آئوٹ کریگی کیونکہ یہی صرف جماعت اسلامی ملک سیاسی نظام کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اس کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی جماعت اپنے حقیقی مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے اس دوران عزم نو یوتھ کنونشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو یادگاری شیلڈیں دی گئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات