غذرکے بالائی علاقے چٹورکھنڈ کے سول ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 24 جنوری 2023 12:30

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹر افضل سیراج نے نجی اداروں کے تعاون سے غذر کے بالائی علاقے چٹورکھنڈ کے سول ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں تحصیل اشکومن کے چھ سو سے زائد سیلاب متاثرین اور دیگر مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر افضل سیراج نے کیمپ کے حوالے سے کہا کہ شدید سردی میں اشکومن کے سیلاب متاثرین اور عوام میں مختلف موسمی بیماریاں عام ہوئی تھی اس لیے خصوصی فری میڈیکل کمپ کا لگا گیا جہاں الٹراساونڈ ، لیباریٹری ، ایکسرے ، کے علاوہ مفت دوائی بھی فراہم کردیا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقے کے عوام لو ان کے علاقے میں طبی سہولت فراہم ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کو کامیاب کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ پرائیویٹ ادراروں نے بھی تعاون کیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :