جہلم نوجوان کی خود کشی کرنے کی کوشش ریسکیو ٹیم نے ناکام بنا دی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 24 جنوری 2023 13:42

جہلم نوجوان کی خود کشی کرنے کی کوشش  ریسکیو ٹیم  نے ناکام بنا دی
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2023ء) جہلم نوجوان کی خود کشی کرنے کی کوشش ریسکیو ٹیم نے ناکام بنا دی۔نامعلوم نوجوان کی قلعہ روہتاس کی یادگار پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش۔نوجوان نے شاندار چوک میں قائم روہتاس یادگار سے کودنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو جوانوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کو قابو کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو سلامت نیچے اتارا۔نوجوان کو ریسکیو نے پولیس کے حوالے کر دیا  جبکہ نوجوان کے خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہے۔

متعلقہ عنوان :