Live Updates

پی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا ،کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن

جمعہ 27 جنوری 2023 19:27

پی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا ،کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13 فروری تک ہوگی۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات