ایپکا کے کارکنان کا اتحاد مثالی ہے ،رحمت اللہ زہری

کسی بھی محکمہ میں اگر کسی ورکرکو تکلیف ہوگی یا عزت نفس مجروح ہوگی پھر محکمہ میں سرکاری کام بھی متاثر ہوگا، صدر ایپکا کوئٹہ

منگل 31 جنوری 2023 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2023ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ضلع کوئٹہ جانب سے تین روزہ قلم چھوڑکے سلسلے میں 31جنوری کو دوسرے روز پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن کی جانب سے کلاس فور ملازمیں کو گالم گلوچ اورپرائیویٹ گارڈ کے زریعے زدوکوپ کرنے کیخلاف کوئٹہ کے سرکاری دفاتر میں ا یپکا کے ورکرز نے قلم چھوڑ احتجاج کرکے اظہار یکجہتی کیلے احتجاجی مظاہرے کیے قلم چھوڑ احتجاج دن گیارہ بجے سے دوپہر 2بجے تک احتجاج کی گئی قلم چھوڑ احتجاج کے باعث سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ گئی ایپکا ریسرچ کے صدر سردار فیض اللہ جمالدینی ایپکا شیخ زید ہسپتال کے صدر اصغر مینگل کالج آف ٹیکنالوجی کے صدر مہراللہ سمالانی ایپکا ایریگیشن کے صدر عبدالقادر رئیسانی محکمہ مائنز کے فدا حسین شاہ کیو ڈی اے میں جمیل کاسی پی ایچ ای کے امیر اللہ نیازی اربن پالاننگ کے صدر ظہور لانگو واسا ڈیپارٹمنٹ کے صدر سردار محمد کاکڑ انڈسٹریز کے صدر محمد نورسرپرہ سمال انڈسٹریز میں سینئر نائب صدر محمد عرفان محمد حسنی بی ڈی اے میں ثنااللہ ترین شہری دفاع میں جلیل مینگل محکمہ ترقی نسوان کے صدر احمدجان ماحولیات یونٹ میں لعل محمد لانگو لیبر اینڈ مین پاور کے صدر علی نواز شاہوانی ایکسائز یونٹ کے صدر شاہ زمان اکازئی محکمہ جیل خانہ جات میں غلام نبی محمد حسنی ورکرز ویلفیئر بورڑ کے صدر عزیز شاہوانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے صدر نصیب اللہ کاکڑ کی قیادت میں ایپکا کے ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ارباب عبدالخالق کاسی ایپکا کے صوبای ترجمان غلام سرور مینگل صوبائی جونیئر نائب صدر حاجی اختر جان مینگل ضلعی رہنماء حاجی جمعہ خادم رئیسانی اور محمد انور شاہوانی کی سربراہی میں مختلف یونٹس کا دورہ کرکے قلم چھوڑ احتجاج کا جائزہ لیا گیا ایپکا ضلع کوئیٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ارباب عبدالخالق کاسی اور غلام سرور مینگل نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ایپکا کے کارکنان کا اتحاد مثالی ہے کسی بھی محکمہ میں اگر کسی ورکرکو تکلیف ہوگی یا کسی ممبر کا عزت نفس مجروح ہوگا پھر اس محکمہ میں سرکاری کام بھی متاثر ہوگی۔

ہم سرکار کے نوکر ہے کسی کا ذاتی نوکر نہیں ہمارے ورکرز کو گالم گلوچ اور زدوکوپ کرنے والے کو بہر صورت اپنے غلطی کا ازالہ کرکے معافی مانگنا ہوگا اب تو کوئیٹہ سرکاری دفاتر میں تین گھنٹے کیلے احتجاج ہے اگر پی ڈی ایم ایم اے انتظامیہ مذکورہ ڈپٹی ڈائرییکٹر ایڈمن کیخلاف کاروائی نہیں کی گئی تو کو ئیٹہ کے سرکاری دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ احتجاج کیا جائیگا انہون کہاکہ پی ڈی ایم اے میں کچھ آفیسران کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہے رفاہی ادارے کے نام پر عوامی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا جارہاہے یہ واحد ادارہ جہان آڈٹ اور پوچھ گچھ نہیں ہے باہر سے جو امداد متاثریں کیلئے آرہاہے انہیں مارکیٹ میں بھیج کر دونمبر سامان لوگوں کودیا جارہا ہے بند کاٹنوں کے سیل کھول کر سامان نکال کر دوباہ سیل کیا جاتاہے انہوں نے مطالبہ کیا پی ڈی ایم اے میں جرنل آڈٹ کیا جایجبکہ پی ڈی ایم اے میں دیگر محکماجات سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے کئی آفیسران کا راج ہے اور اکثر نااہل اور بدعنوان آفیسران کو اعلیٰ عہدوں پر محض اپنے ذاتی بینک بیلنس بڑانے کے لیے بھٹایا گیا ہے۔

ایپکا ضلع کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیرداخلہ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے کے خلاف کارروائی کریں اور درجہ چہارم کے ملازمین کے انتقامی کارروائی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔