فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے ڈویڑنل وضلعی ذمہ داروں سمیت6 کارکنوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا

جمعرات 2 فروری 2023 12:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے ڈویڑنل۔ضلعی ذمہ داروں سمیت چھ کارکنوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سرگودھا روڈ،بھوآنہ، منصور آباد اور غلام آباد پولیس کی طرف سے بھجوائے جانیوالے مقدمات کے چالان میں تحریر کیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر ضمیر الحسن،کارکن وحید احمد عرف عبدالوحید قادری،ضلعی نگران اعلیٰ محمد افضال،ڈویڑنل امیر امل حسن اور ذوالفقار علی کے نام فورتھ شیڈول میں شامل تھے، انکو گھروں پر چیک کیاگیا لیکن یہ گھروں سے غائب تھے۔

سرکاری وکیل نے پولیس کی طرف سے بھجوائے جانیوالے مقدمات کے چالان سے عدم اتفاق کرتے ہوئے مقدمہ کو ڈسچارج کرنے کی استدعاکی جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج محمد حسین نے ملزمان کو 265ڈی ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔