حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر پر عالمی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر
جمعہ 3 فروری 2023 17:33
(جاری ہے)
نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے کہا کہ 5فروری کو اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے، یوم یکجہتی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں نے متعدد تقاریب ترتیب دے رکھی ہیں، ایل او سی کے دونوں اطراف یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچائیں گے۔
نوابزادہ افتخارنے کہاکہ میرے والد نوابزادہ نصر اللہ خان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی خدمات سر انجام دیں ،5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے وہ بھی کوششوں کا حصہ تھے،ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری پالیسی میں یکسوئی ہونا ضروری ہے ، گزشتہ حکومت کے دور میں پاکستان کے تعلقات سعودی عرب ، چین اور امریکہ سمیت تمام دوست ممالک سے متاثر ہوئے،اہم مسائل سے متعلق پالیسیوں پر تسلسل کے عمل درآمد وقت کی اشد ضرورت ہے ،پوری قوم سے یوم یکجہتی کے حوالے سے تقاریب میں شرکت کی بھرپور اپیل کرتا ہوں،نوجوان سوشل میڈیا پر کشمیروں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز سے بلند کریں۔حریت رہنما غلام محمد صفی قاضی حسین احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ یومِ یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منانے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، نواز شریف اور بے نظیر حکومت نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لئے اقدامات اٹھائے، 5 فروری ایسا دن ہوتا ہے جس دن پوری پاکستانی قوم یکجا ہو جاتی ہے، ہمیں مسئلہ کشمیر کے لئے تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک ہو جانا چاہئے، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ مقبوضہ کشمیر سے بلند ہوا، پاکستانی عوام کے اظہار یکجہتی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں، ہمیں شہید، نابینا اور بے گھر کیا جاسکتا ہے لیکن حق خود ارادیت کے لئے ہمارے جذبے کو نہیں دبایا جا سکتا۔محمود احمد ساغر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 45 لاکھ ڈومیسائل ایشو کر چکا ہے، غزہ میں جو اسرائیل کر رہا ہے وہی بھارت کشمیریوں کے ساتھ کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خطے میں غربت اور افلاس کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کی تمام بڑی سیاسی قیادت بھارتی جیلوں میں قید ہے، مسئلہ کشمیر 70 سالوں سے حل طلب ہے۔ ایم این اے وجہیہ قمرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت نے جنگیں لڑی لیکن جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی راہ ہموار کرانا ہو گی، عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.