محکمہ موسمیات کی خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

جمعہ 3 فروری 2023 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) محکمہ موسمیات پشاور نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہا ، بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا جبکہ چترال میں ہلکی بارش ہوئی۔صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 6، پاراچنار میں5اور میرکھانی میں 3اور تیراہ خیبر میں 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :