ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

جمعہ 3 فروری 2023 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں شدید سرد رہاتا ہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر) :چترال میں 07 ،میر کھانی 04، دیر 03اور دروش میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 11، کالام، گوپس منفی 06، پارہ چنار منفی 05، استور ، بگروٹ اور میر کھانی میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :