
عمران خان کا پنجاب میں صحت کارڈ کی اسکیم کو بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل آ گیا
مہنگائی کے دور میں پنجاب ہیلتھ کارڈ آبادی کے لیے نعمت تھا،عوامی سہولت ختم کرنا ان دو کرپٹ خاندانوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان
پیر 6 فروری 2023
14:03

(جاری ہے)
نجی شعبہ صحت بھی دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کےعمل میں تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ عوامی سہولت ختم کرنا ان دو کرپٹ خاندانوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔
خیال رہے کہ صحت کارڈ عمران خان کے دور حکومت کا وہ منصوبہ تھا جس کو عوام میں بےپناہ مقبولیت ملی۔ صحت کارڈ پلس کے تحت جنوری 2022 سے30 نومبر2022 تک 10 لاکھ 58 ہزار797 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنائی گئی جن پر 25 ارب 83 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوارپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 73 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 49 لیور ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں جن پر بالترتیب 10 کروڑ 20 لاکھ روپے اور19 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ، 47 ہزار 679 کارڈیالوجی ، ایک لاکھ46 ہزار840 جنرل سرجری، ایک لاکھ 24 ہزار328 گائنی، ایک لاکھ42 ہزار615 میڈیکل، 16 ہزار340 نیورو سرجری،52 ہزار 481 آرتھو پیڈک،37 ہزار384 انکالوجی ، 42 ہزار914 یورالوجی،3 ہزار388 کارڈیک سرجری ، ایک لاکھ 71 ہزار195 ڈائیلاسز،48 ہزار386 تھروٹ اور55 ہزار 229 اپتھمالوجی کے مریضوں کے ایڈمشن کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 96 لاکھ سے زائد خاندان صحت کارڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں جوسالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، صحت کارڈ منصوبے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج ایکٹ2022 منظور کرایا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
-
پیٹرول پمپس سے کیش فیول کی خریداری پر 3 روپے فی لیٹر سرچارج عائد کرنے پر غور
-
کولوراڈو حملہ، زخمیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی
-
شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں.محکمہ داخلہ پنجاب کا انتباہ
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں متوقع،بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دی جائے گی
-
اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے. فواد چوہدری
-
ملک میں گرمی کی شدت برقرار،کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں مظاہرے کے دوران حملے کی تفصیلات جاری
-
بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
-
پاکستان میں چھوٹے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے مستحکم پالیسیاں ضروری ہیں. ویلتھ پاک
-
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز اقدام، مسابقتی مالیاتی ماحولیاتی نظام کی طرف قدم ہے.ویلتھ پاک
-
کراچی میں آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.