33 نشستوں پر ضمنی الیکشن: اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات جمع کرادئیے

اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے اسد عمر اور این اے 38 ڈیرہ ون پر علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

منگل 7 فروری 2023 20:41

33 نشستوں پر ضمنی الیکشن: اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2023ء) قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے اسد عمر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔علی امین گنڈا پور این اے 38 ڈیرہ ون پر تحریک انصاف کیامیدوار ہوں گے۔ یہ نشست علی امین گنڈاپور کا استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔مذکورہ تمام 33 نشستیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھیں جن پر ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔